ایف بی آرکی جانب سے ٹیکس چوروں کو نوٹس جاری
اسلام آباد:ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پانچ ہزار نادہندگان کو نوٹسز بھیج دیئے، ایف بی آر کا کہنا ہے بائیس مارچ تک تمام ٹیکس ادائیگیاں کردیں، ورنہ سخت ایکشن لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر ان لینڈ ریونیو آصف ممتاز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فروری میں دس ہزار ٹیکس نادہندگان کی فہرست مرتب کی تھی جس میں سے پانچ ہزار افراد کو نوٹسز جاری کردیئے اور ان سے کہا گیا ہے کہ بائیس مارچ تک تمام ٹیکس ادائیگیاں یقینی بنائیں ورنہ سخت ایکشن لیا جائے گا۔
آصف ممتاز کے مطابق رواں ماہ کے آخری ہفتے میں مزید پانچ ہزار نادہندگان کو نوٹسز بھیجے جائیں گے، جن کے لئے آخری تاریخ اٹھارہ اپریل مقرر کی گئی ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔