عالمگیرکا فکس اٹ مہم کا دائرہ کاروسیع کرنے کا اعلان

شائع 09 مارچ 2016 10:00am

alamgir-khan0000000000

کراچی:فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیرخان نے مہم کا دائرہ کاروسیع کرتے ہوئے رکنیت سازی اورادارے کے قیام کا اعلان کردیا،کہتے ہیں اب شہرکے ٹرانسپورٹ کے مسائل اورشجرکاری کیلئے بھی کام کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عالمگیرخان نے کہا کہ ایم کیوایم کی دس مارچ سے شروع ہونے والی صفائی مہم کا خیرمقدم کرتے ہیں انہیں کسی بھی قسم کا تعاون درکارہوا تو ہم حاضرہیں۔عالمگیرنے فکس اٹ مہم کو ادارے کی شکل دینے اورجلد ہی رکنیت سازی کا اعلان کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اب فکس اٹ مہم شہرکے ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کیلئے کام کرے گی ،جس کیلئے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد سے ملاقات کی ہے۔
عالمگیرخان نے کہا کہ گذشتہ سال ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتیں اورماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے شہرکوتحفظ دینے کیلئے

فکس اٹ کے تحت شجرکاری مہم شروع شروع کی جائے گی مہم کے دوران ماحول دوست درخت لگائے جائیں گے۔