فیصل آباد:سرکاری ملازمین کااحتجاج کے دوران روڈ بلاک
فیصل آباد:فیصل آباد میں سرکاری محکموں کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے جھنگ روڈ بلاک کردی۔مظاہرین نے گلے میں سوکھی روٹیاں لٹکا رکھیں تھیں۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایوب ریسرچ کے ٹیکنیکل سٹاف اور گریڈایک سے چار تک کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پراحتجاج کیا اور رکاوٹیں کھڑی کرکے جھنگ روڈ بلاک کردی ،گلے میں روٹیاں لٹکائے ہوئے مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکنیکل سٹاف اور گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کے سکیل اپ گریڈ اور تنخواہیں نہ بڑھا کر زیادتی کررہی ہے اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے۔
جھنگ روڈ بلاک ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ایک گھنٹہ احتجاج کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔