کراچی:سپریم کورٹ نے رضوان میمن کو کل طلب کرلیا
کراچی:سپریم کورٹ میں سرکاری زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں بورڈ آف ریونیو کے سینئر ممبر کی عدم حاضری پرعدالت کا اظہاربرہمی۔ عدالت نے رضوان میمن کوکل طلب کرلیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کراچی میں زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ڈی جی نیب کرنل سراج کا کہنا تھا نیب کی انکوائری میں سامنے آیا ہے کہ شاہ لطیف ٹاوٴن، ایم ڈی اے اور تیسر ٹاوٴن میں سرکار کی جانب سے ایک لاکھ ایکڑزمین غیرقانونی طریقے سے معروف شخصیت کو الاٹ کی گئی۔ جس پرفریق وکیل کا موقف تھا کہ انہیں زمین سرکارنے الاٹ نہیں کی ہے بلکہ یہ عام شہریوں سے خریدی گئی تھی۔
بورڈ آف ریونیوکے سینئرممبررضوان میمن کی عدم حاضری پرجسٹس امیرہانی مسلم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رضوان میمن کی شکایت پرچیئرمین نیب اورڈی جی نیب کو طلب کیا۔چیف سیکرٹری نے عدالت کوسماعت کل تک موخرکرنے کی درخواست کی۔ جس پرعدالت نے رضوان میمن کوآئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔