حکومت سندھ کی کیڈرپوسٹوں سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل نہ کیا جا سکا

شائع 09 مارچ 2016 02:17pm

govt

کراچی:حکومت سندھ کی کیڈرپوسٹوں پرنان کیڈرافسران کی تعیناتی سے متعلق عدالتی احکامات پرتیرہ ماہ بعد بھی عمل نہ کیا جاسکا۔ اعلٰی سیاسی شخصیت کی ایما پرسپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں سے دس افسران کے نام غائب کردیے گئے۔

آج ٹی وی کوموصول دستاویز کے مطابق پبلک ہیلتھ انجیئرنگ سندھ میں کیڈرپوسٹوں پرجونان کیڈرافسران تعینات ہیں۔اہم حکومتی شخصیات کی ایماء پرسپریم کورٹ کے لیے تیارکی گئی لسٹ سے ان افسران کے نام نکال دیے گئے ہیں۔

اوپی ایس افسران میں نفیس شیخ،کٹوکلا،انجینئرلال چمنی،مسرورعلی ارباب،امیرعلی میمن،سید زاہد حسین شاہ،خلیق احمدسومرو،قمرالدین چانڈیو، منوہرلال،خلیل رحمن نہڑیوشامل ہیں۔

کیڈرپوسٹوں پرتعینات ان نان کیڈرافسران کوبچانے کے لیے سندھ کی حکمران جماعت کی اہم شخصیات سرگرم ہیں اوراب عدالت عظمی کوچکمہ دینے کے لیے اوپی ایس افسران کی فہرست سے منظورنظر افسران کے نام نکال دیے گئے ہیں۔