فیصل آباد:پاور لومز فیکٹریوں کی بندش،مزدوروں کا دھرنا جاری

اپ ڈیٹ 09 مارچ 2016 02:55pm

dharna

فیصل آباد:فیصل آباد میں پاورلومز فیکٹریوں کی بندش کے خلاف مزدوروں کا دھرنا جاری ہے،جس میں مزدوروں کے اہلخانہ بھی شریک ہیں۔

فیصل آباد میں پاور لومز مزدوروں کا فیکٹریوں کی بندش کے خلاف بیوی بچوں سمیت ڈی سی او آفس کے باہر دھرنا آج تیسرے روز بھی جاری ہے،مزدوروں نے ضلعی انتظامیہ اور پاور لومز مالکان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مزدوروں کا کہنا تھا کہ پاور لومز فیکٹری مالکان کی جانب سے پنجاب حکومت کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے لیکن انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔مزدوروں نے ضلعی انتظامیہ اور اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے مطالبات کا نوٹس لیا جائے،ورنہ وہ اپنا حق لیے بغیر دھرنا ختم نہیں کریں گے۔