امریکی حکام نے عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملوں کی تصدیق کردی
فائل فوٹوواشنگٹن :امریکی حکام نے ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملوں کی تصدیق کردی۔
ترجمان پینٹاگون نے عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہایران نے عراق میں 2فوجی اڈوں پر ایک درجن سے زائد میزائل فائر کیے،حملوں میں امریکی فوج کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایاگیا۔
ترجمان پینٹاگون کے مطابق میزائل حملوں میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگارہے ہیں،امریکا خطے میں اپنی اوراتحادیوں کی حفاظت کویقینی بنائے گاتاہم ابھی تک ان حملوں میں کسی جانی نقصان کے متعلق اطلاعات نہیں ہیں۔
امریکی وزارت دفاع کے مطابق،یہ بات واضح ہےکہ میزائل ایران کی جانب سےفائرکیےگئے،دونوں دیسز پہلے سے ہائی الرٹ پر تھیں،اشارےتھے کہ ایران ہماری فورسزاورمفادات پرحملہ کرسکتاہے ،صورتحال اورجواب دینےکاجائزہ لیاجارہاہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کو عراق میں امریکی فوج پر حملوں سے متعلق آگاہ کردیاگیا ہے،امریکی صدر خود صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔