ثروت اعجاز قادری کا11اور27مارچ کو ریلی نکالنے کااعلان
کراچی:سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے گیارہ مارچ کو کراچی جبکہ ستائیس مارچ کو راولپنڈی میں ریلی نکالنے کا اعلا ن کیا ہے، انہوں نے کارکنوں اور شہریوں سے ریلی میں بھرپور انداز سے شریک کا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی میں سنی تحریک کے مرکزی دفتر پر پریس کانفرنس کے دوران ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں عدل و انصا ف پر عملدرآمد پر یقین رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انصاف صرف اسلامی اصولوں پر عملدرآمد سے ہی قائم ہوسکتا ہے، ثروت اعجاز قادری نے گیارہ مارچ کو کراچی جبکہ ستائیس مارچ کو راولپنڈی میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔