کراچی:پولیس مقابلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے
کراچی:کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس مقابلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے،شہر کے مختلف علاقوں سے پولیس نے چار ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کی، اس دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی،پو لیس کی جوابی کارروائی کے دوران تین دہشتگرد موقع پر ہی مارے گئے، ایس ایس پی راوٴ انوار کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اغوا برائے تاوان سمیت بیشتر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔
ماڑی پور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارد ا تو ں میں ملوث ہے،دوسری جانب شرافی گوٹھ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے دو منشیات فروش گرفتار کرلیے جبکہ اورنگی ٹاوٴن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا،پولیس کے مطابق ملزم شبیر کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔