بلوچستان اورسندھ کےکئی علاقوں میں بارشوں کاسلسلہ شروع

اپ ڈیٹ 10 مارچ 2016 10:54am

rain-pk-kpk-1

کوئٹہ،کراچی:بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ آج بھی جاری ہے،صوبے کے بیشتر اضلاع خاران، قلات، چمن، آواران، نوشکی ، زیارت اور خضدار سمیت دیگر شہروں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، جس کے باعث صوبے میں موسم خوشگوار ہو گیا، شہری بھی سہانے موسم کو انجوائے کر رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بارشوں کا یہ سلسلہ بلوچستان کے علاوہ ملک کے دیگر صوبوں تک بڑھے گا جبکہ پہاڑوں سے بارش کے پانی کے بہاوٴ کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے۔

سندھ کے مختلف شہروں میں بھی آخر کار بادلوں نے پانی برسا دیا، لاڑکانہ اور شکارپور سمیت مختلف اضلاع میں بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ پانچ روزکے دوران ملک بھرمیں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

[video width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/AIRED-AS-COMPILE-AT-1228_x264.mp4"][/video]