آج مصطفی کمال کے ساتھ کون شامل ہونے جا رہا ہے؟

شائع 10 مارچ 2016 09:47am

l_103470_055141_print

کراچی: سابق سٹی ناظم مصطفی کمال وطن واپس پہنچے ہیں،سیاسی دنیا میں ایک ہل چل مچ گئی ہے اور ایم کیو ایم کے لیے ان واپسی کسی خطرے سے کم نہیں ہے۔سابق ناظم نے آج بھی ایک اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ آج بھی ایم کیوایم سے کوئی اہم رہنما مصطفی کمال کی سا تھ شریک ہونے جارہا ہے، تاہم اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ کون ان کے ساتھ آج شامل ہونے جارہا ہے۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ناراض رہنما مصطفی کمال کے ساتھ شامل ہوسکتے ہیں۔