چین میں کورونا وائرس سے مزید 42افراد ہلاک،ہلاکتیں 213 ہوگئیں
فائل فوٹوبیجنگ :چین میں مہلک کورونا وائرس سے مزید 42افراد ہلاک ہوگئے،جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 213ہو گئی، 10ہزارسے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
جان لیوا کورونا وائرس تھم نہ سکا،وائرس سے اموات میں روز اضافہ ہورہا ہے،چین کے شہر ووہان میں 24 گھنٹےکے دوران 2ہزارریکارڈ کیسز سامنےآگئے،10ہزارسےزائد افرادمتاثرہیں۔
ووہان میں لاک ڈاؤن کے بعد شنگھائی میں بھی ماسک کی قلت ہوگئی،شہریوں میں خوف بڑھنے لگا۔
چینی حکام نے اقدامات مزید تیز کردیئے،وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے مزید 2اسپتال زیر تعمیر ہیں،کام آئندہ ہفتے تک مکمل کر لیا جائے گا۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس آنے والے دنوں میں چین سمیت دیگرممالک میں مزید پھیل سکتا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔