بلاول بھٹو زرداری کی تاثیر فیملی سے ملاقات

شائع 10 مارچ 2016 04:42pm

billu

لاہور:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہباز تاثیر کی بحفاظت گھر واپسی پر مبارکباد دی۔

بلاول بھٹو زرداری کراچی سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے اور وہاں سے سیدھے شہباز تاثیر کے گھر پہنچے۔ انہوں نے شہباز تاثیر اور ان کے اہلخانہ کو شہباز تاثیر کے اغواء کاروں کے چنگل سے رہائی اور بخیروعافیت گھر واپسی پر مبارکباد دی۔ بلاول بھٹو زرداری کچھ دیر تاثیر فیملی کے ساتھ رہے اور تصاویر بنوائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز تاثیر کی رہائی اور ساڑھے چار سال بعد ملاقات کی خوشی کو وہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتے۔

مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں اور عزیرواقارب کا شہباز تاثیر کی رہائشگاہ پر ملاقات کے لیے آمدورفت کا سلسلہ جاری رہا لیکن سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کسی کو ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔