ایسا شاندار ٹوٹکہ جس سے آپ کے برتن کبھی نہیں ٹوٹیں گے
شیشے کے برتن دیکھنے میں بہت خوبصورت لگتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد شیشے کے برتن خریدنے کوزیادہ ترجیح دیتی ہے۔اگر ان برتنوںمیں سے کوئی ایک برتن بھی ٹوٹ جائے تو آپ کا سارا سیٹ خراب ہوجاتا ہے۔
اس کے علاوہ شیشے کے برتن اگر چٹخ بھی جائیں تو بھی برے لگنے لگتے ہیں۔جس کے بعد وہ برتن کھاناکھانے کے قابل نہیں رہتے اوراسی ڈر کی وجہ سے لوگ ان برتنوں کو سنبھال سنبھال کے رکھتے ہیں کہ کہیں ٹوٹ نہ جائیں۔
کچھ لوگ تو شیشے کے برتنوں کو بس خاص مواقعوں پر ہی نکالتے ہیں کہ کہیں روز روز کے استعمال سے یہ برتن کہیں خراب ہی نہ ہو جائیں۔ لیکن آج ہم آپ کو چند ایسے ٹوٹکے بتائیں گے جن سے آپ کے برتن با لکل محفوظ رہیں گے اور وہ چٹخنے سے بھی محفوظ رہیں گے۔
٭ اگر کبھی شیشے کے برتن میں یا تھرماس میں کوئی گرم چیز ڈال دی جائے توچٹخ جاتے ہیںلیکن اگر آپ شیشے کے برتن میں گرم دودھ یا چائے ڈالنے سے پہلے کپ میں چمچہ ڈال دیا جائے توشیشے کے برتن چٹخنے سے با لکل محفوظ رہےںگے۔کیونکہ کپ میں چمچہ ڈالنے سے گرم دودھ یا چائے کا درجہ حرارت براہ راست شیشے کے برتن پر نہیں پڑے گا اور یوں آپ کا شیشے کا کپ چٹخنے سے بالکل محفوظ رہے گا۔
٭ کبھی بھی شیشے کے برتن میں ایک ساتھ ساری چیزیں نہیں ڈالیں، تھوڑی تھوڑی کرکے چیزیں ڈالیں ۔ جیسے پہلے دودھ ڈالیں، پھر کچھ سیکنڈ بعد کہوہ ڈالیں۔ اس سے بھی برتن ٹوٹنے اور چٹخنے سے بالکل محفوظ رہتا ہے۔
یہ چند چھوٹی چھوٹی باتوں کا اگر خیال رکھا جائے تو گھر کے قیمتی برتن ٹوٹنے اور چٹخنے سے بچے رہتے ہیں۔ یہ تمام باتیں ہمارے بڑے بزرگ بھی بتایا کرتے تھے لیکن اس پر عمل کوئی بھی نہیں کرتا۔ چونکہ اب جدید سائنس نے اس بات کی وضاحت کردی ہے لہذا اب ہر کوئی ان ٹوٹکوں پر عمل کرنے کے لیے تیار ہوگا۔
لیکن جو بھی ہے، ان تمام چھوٹی چھوٹی باتوں کا اگر خیال رکھ جائے تو آپ کے گھر کے سارے برتن ایک جیسی نئی حالت میں رہیں گے اور آپ ان برتنوں کو روزمرہ استعمال بھی کرسکتے ہیںوہ بھی بغیر ٹوٹنے کے ڈر سے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔