فیصل آباد:پاور لومز مزدوروں کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری
فیصل آباد:فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ اور پاور لومز مالکان کی ہٹ دھرمی کے باعث مزدوروں کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔ مزدوروں نے بیوی بچوں سمیت رات بارش میں کھلے آسمان تلے گزاری۔
فیصل آباد میں پاور لومز مزدوروں کا فیکٹریوں کی بندش کے خلاف بیوی بچوں سمیت ڈی سی او آفس کے باہر دھرنا آج پانچویں روز بھی جاری ہے، دھرنے میں خواتین اور بچوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ دھرنے میں شریک افراد نے بارش کے موسم میں رات کھلے آسمان تلے گزاری۔مزدوروں کا کہنا تھا کہ حکومت ان پر تشدد کروا کر انہیں ڈرانا چاہتی ہے لیکن وہ کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت گلو بٹوں کے زریعے ان پر تشدد کروا رہی ہے۔پولیس اور انتظامیہ تشدد کرنے والے افراد کو فوری طور پر گرفتار کرے اور ان کے مطالبات پورے کرے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔