وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفر مرزا بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھا کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین اور چاروں صوبوں کے نمائندگان شریک ہوں گے جبکہ کورونا کی موجودہ صورتحال پر معاون خصوصی صحت ظفر مرزا بریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں ایئرپورٹس پر سرٹیفکیشن سے متعلق ایوی ایشن ڈویژن کے فیصلے پرغورہوگا جبکہ دفاتر میں اسٹاف مزید کم کرنے اور اسپتالوں میں آلات کی فراہمی سے متعلق مشاورت ہوگی۔
سندھ کی جانب سے بین الصوبائی بارڈرز کی بندش کا مطالبہ دوبارہ کیے جانے کا امکان ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔