وزیر اعظم نے چمن سپن بولدک بارڈر کھولنے کی ہدایت کردی

اپ ڈیٹ 20 مارچ 2020 10:34am
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے چمن سپن بولدک بارڈر کھولنے کی ہدایت کردی،وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا ءکے باوجود افغان بہن بھائیوں کی مدد کیلئے کوشاں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کووڈ19کی عالمی وباءکے باوجود افغان بہن بھائیوں کی مدد کیلئے کوشاں ہیں ،میں نے چمن سپن بولدک بارڈرکھولنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ چمن بارڈر کھول کر ٹرک افغانستان جانے کی ہدایت کردی ہے، بحران کے وقت میں بھی افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔