کراچی میں 4 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی گئی
فائل فوٹوکراچی میں پرائیویٹ اسکولوں کی من مانیاں جاری ہیں، ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے سخت ایکشن لیتے ہوئے 4نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی۔
محکمہ تعلیم سندھ نے پابندی کے باوجود کھلنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے 4نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی۔
رجسٹرارپرائیویٹ اسکول رفیعہ جاوید کے مطابق انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں اسکولوں کا دورہ کیا جن کے کھلنے کی شکایات موصول ہوئی تھی۔
رجسٹرار کے مطابق حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کی ہے۔
رجسٹرارکے مطابق سیکریٹری تعلیم کو ان اسکولوں کے خلاف کاروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔