پشاور :نامعلوم افراد کی فائرنگ، لیفٹیننٹ کرنل شہید

اپ ڈیٹ 17 مارچ 2016 07:50am

image1

پشاور:پشاور کے نواحی علاقے سربند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل طارق غفورشہید ہوگئے، طارق غفور کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے واپسی پر نشانہ بنایا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کر نل طارق غفور کوئٹہ میں تعینات تھے،وہ پاک آرمی میں درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ تھے، اور چھٹیاں گزارنے اپنے گھر پشاور حیات آباد ائے ہو ئے تھے۔دہشت گردوں نے انہیں  اس وقت گولیوں سے نشانہ بنایا جب وہ نماز جمعہ پڑھنے مسجد جا رہے تھے۔فائرنگ سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے دو گولیاں فائر کی جس میں ایک گولی سر پر لگی جس سے ان کی موت واقع ہوئی،واقعے کے بعد جاںبحق کرنل طارق غفور کی لاش کو حیات میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔