کوروناوائرس:سعودی عرب میں کرفیو میں غیرمعینہ مدت تک توسیع

اپ ڈیٹ 15 اپريل 2020 05:54am
فائل فوٹو

جدہ :سعودی عرب میں کورونا وائرس کےکیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث کرفیو کی مدت میں غیرمعینہ مدت تک توسیع کردی گئی جبکہ مکہ مکرمہ میں نیشنل گارڈز تعینات کردیئے گئے۔

سعودی عرب میں کورونا کےکیسز میں تیزی سےاضافہ ہوا ہے،سعودی عرب میں 5ہزار369 افراد مہلک وائرس سے متاثرہوئے جبکہ 73افراد جاں  بحق ہوئے۔

مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ،ریاض،جدہ،تبوک،دمام سمیت مختلف شہروں میں کرفیو میں غیرمعینہ مدت تک اضافہ کردیا گیا۔

مکہ مکرمہ میں کچھ مقامات پر کرفیو کی خلاف ورزی دیکھی گئی،جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی،کرفیو پر عملدرآمد یقینی بنانےکیلئےمکہ مکرمہ میں نیشنل گارڈزکوتعینات کردیا گیا۔

مختلف مقامات پر چیک پوسٹ بھی قائم کردی گئی ہیں جبکہ ضرورت کام پرجانےوالوں کو اجازت نامہ جاری کئے گئے ہیں،اجازت نامے کے بغیر کسی کو آمدورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔