کوروناوائرس سے دنیا بھرمیں ایک لاکھ 34 ہزار 600 سے زائد ہلاکتیں
فائل فوٹونیویارک:کورونا وائرس نے دنیا بھر میں ایک لاکھ 34ہزار 600 سے زائد افراد کی جان لے لی۔
دنیا بھرمیں کورونا سے20لاکھ 83ہزا سےزائد افراد متاثرہیں، ہلاکتیں ایک لاکھ 34ہزار 600سے زیادہ ہوگئیں۔
کورونا وائرس سے امریکا میں اب تک 28ہزار 529افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اٹلی میں 21ہزار645، اسپین میں 18ہزار 812، فرانس میں 17ہزار 167، برطانیہ میں 12ہزار 868افرادچل بسے۔
اس کے علاوہ ایران میں کورونا وائرس سے 4ہزار 777اورترکی میں 1500سے زائد افراد جان سے گئے جبکہ بھارت میں مرنے والوں کی تعداد 422ہوگئی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔