اے ڈی خواجہ کونیا آئی جی سندھ مقرر کرنےکا فیصلہ
کراچی:اے ڈی خواجہ کو نیا آئی جی سندھ مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،وزیراعظم کی وطن واپسی پرنوٹی فکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے۔
سندھ پولیس کے نئے سربراہ کیلئے اے ڈی خواجہ کے نام کی منظوری دیدی گئی۔ نئے آئی جی سندھ کی تقرری کا نوٹیفکیشن وزیر اعظم نوازشریف کی سعودی عرب سے وطن واپسی کے بعد جاری کیاجائے گا۔
سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کی تقرری کیلئے تین افسران کے نام وفاق کو ارسال کئے تھے۔جس پروفاق کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی اے ڈی خواجہ کا نام فائنل کیا گیا۔وزیراعظم وطن واپسی کے بعد نئے آئی جی سندھ کی تقرری کی سمری پردستخط کریں جس کے بعد آئی جی سندھ کی تقرری کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔
[video poster="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-AKRACHI-1125_x264-mp4-image.png" width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-AKRACHI-1125_x264.mp4"][/video]

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔