ملک کے ریاستی ادارے آزاد ہیں،عابد شیر علی

اپ ڈیٹ 12 مارچ 2016 03:04pm

abid

فیصل آباد:وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت نے نیب اور ریاستی اداروں کے کام میں رکاوٹ نہیں ڈالی،ثبوت ہیں تو ضرور تحقیقات کی جائیں،شواہد کے بغیر کسی کے خلاف چھان بین کرنا غیر مناسب بات ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ملک کے ریاستی ادارے آزاد ہیں،نیب کے پنجاب آنے سے کسی کی دم پر پاوٴں نہیں پڑا،ریاستی ادارے شواہد کی بنیاد پر کارروائی کررہے ہیں،احتساب کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مصطفٰی کمال سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ٹی ٹوئنٹی میچ ہے،نتیجہ آنے پر پتہ چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کرے گی،ان کی دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔