گجرات: کپ ٹوٹنے پر سسرالیوں کا بہو پر مبینہ تشدد

شائع 12 مارچ 2016 02:08pm

gujrat

گجرات:گجرات میں کپ ٹوٹنے پر سسرالیوں نے بہو کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور تیزاب پلا دیا، صائمہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گجرات کی رہائشی خاتون صائمہ کو کپ توڑنے کی کڑی سزا مل گئی۔شوہر، دیور اور ساس نے مبینہ طور پرتشدد کے بعد تیزاب پلادیا، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ خاتون کی والدہ کا دعوی ہے کہ سسرالی پہلے بھی صائمہ پر جہیز نہ دینے پر طعنے اور تشدد کرتے تھے۔

تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔