تنازعے سے بچنے کیلئے آئی جی سندھ کو ہٹایا،قائم علی شاہ
سکھر:وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کاکہنا ہے کہ آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کا کیس عدالت میں چل رہا تھا۔تنازع سے بچنے کے لیے انہیں ہٹایاگیا ہے۔ نئے آئی جی سندھ کی تقرری ہماری مرضی سے ہوئی ہے۔
سکھر پریس کلب میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے امن وامان کیلئے اچھا کام کیا آئی جی سندھ کو تنازع سے بچنے کے لیے ہٹایاہے۔
وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے والے کے ایم سی کے دس ہزار فائلیں اٹھا کر لے گئے اگر انہیں کوئی فائلز چاہیے تو مانگ لیتے۔انہوں نے ایف آئی اے حکام پر واضع کیا ہے کہ ہم لڑنا نہیں چاہتے فائلیں واپس کردیں۔
وزیر اعلی سندھ کہتے ہیں کہ پولیس اور رینجرز نے کئی افراد کوگرفتارمگرہم نے کسی کی رہائی کا نہیں کہا ڈاکٹرعاصم کیخلاف کوئی ثبوت ہے تو سامنے لایاجائے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔