ایل این جی کیس:نیب کوضمنی ریفرنس11 جون تک دائرکرنے کی مہلت

اپ ڈیٹ 07 مئ 2020 08:46am
فائل فوٹو

اسلام آباد:احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں قومی احتساب بیورو(نیب )کوضمنی ریفرنس11 جون تک دائرکرنے کی مہلت دے دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس پرسماعت کی ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔

 شاہد خاقان عباسی نے وکیل نے حتمی ریفرنس سے متعلق پوچھا تو عدالت نے نیب کو شاہد السلام سے متعلق بتانے کا بھی کہا ۔

نیب کے تفتیشی افسر نے شاہدالسلام کے بیرون ملک ہونے کابتاتے ہوئے کہاکہ ریفرنس کا ریکارڈ کراچی سے نہیں لایا جا سکا ۔

نیب نے فردِ جرم سے پہلے شاہد خاقان کیخلاف ضمنی ریفرنس دائرکرنے کا انکشاف کیا اورکہاکہ ریفرنس میں شاہد خاقان کے بیٹےاورفیملی کیخلاف ثبوت شامل ہوں گے،ایل این جی ٹرمینل ٹھیکے کے بعد فیملی کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے آئے بیٹے کی آمدن نہیں تھی لیکن اکاؤنٹ میں بھی رقوم آئیں ۔

احتساب  عدالت نے ضمنی ریفرنس 11 جون تک دائرکرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔