بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری

شائع 07 مئ 2020 07:14pm
فائل فوٹو

بھارتی فوج کی جانب سےایل اوسی پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔بھارت نے پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔ جس کےنتیجے میں خاتون اور بچیوں سمیت چھ شہری شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کےمطابق بھارتی فوج نےنیزاپیراوررکھ چکری سیکٹرزپراشتعال انگیزیوں کامظاہرہ کرکے بھاری ہتھیاروں کااستعمال کیا۔ بھارتی فوجیوں نےہیوی مارٹرز،آرٹلری اورخودکار ہتھیاروں کا اندھا دھند استعمال کرتے ہوئے جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سےمیندر،کرنی، ڈگوارگاؤں کےچھ شہری شدیدزخمی ہوگئے۔زخمیوں میں خاتون اور تین بچیاں بھی شامل ہیں۔جنہیں طبی امداد کےلئےقریبی طبی مرکزمنتقل کردیاگیا۔