امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا
فائل فوٹوواشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کاکورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں تعینات امریکی صدر کے نجی عملے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی،جس کے بعد دونوں کا کورونا ٹیسٹ کیاگیا۔
دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کو امریکا کے لیے پرل ہاربر اور نائن الیون کے حملوں سے بھی زیادہ تباہ کن قرار دے دیا۔
امریکی صدر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کہا جتنا نقصان کورونا سے ہوا اس کی امریکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، کورونا وائرس کو چین میں ہی روکا جاسکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔