ننکانہ صاحب: پولیس مقابلے میں پانچ دہشتگرد ہلاک

اپ ڈیٹ 13 مارچ 2016 08:12am

ctd

ننکانہ صاحب:پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب کے قریب پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے پانچ دہشتگرد ہلاک اور تین فرار ہوگئے۔

ننکانہ صاحب شاہ کوٹ کے قریب محکمہ انسداد دہشتگردی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، پولیس کو دیکھتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین دہشتگرد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیاہے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے فرار ہونے والے تین دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔