کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشتگرد ہلاک

اپ ڈیٹ 13 مارچ 2016 08:10am

khi

کراچی:کراچی کے علاقے قائد آباد میں سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگرد ہلاک کردیئے۔لیاقت آباد چونا ڈپو کے قریب سے دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ کورنگی سو کواٹرز سے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی سول لائن کے مطابق تھانہ سکھن کی حدود میں واقع ایک عمارت میں روپوش دہشت گرد شہر میں بڑی کاروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ حساس اداروں کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو مار گرایا۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے گئے ہیں، مارے گئے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت ارشد اور عمیر کے نام سے ہوئی ہے،ارشد کے سرکی قیمت پچاس لاکھ اور عمیر کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے تھی۔ ہلاک دہشتگرد القاعدہ برصغیر کے مطلوب دہشتگردوں میں شامل تھے اور پولیس کو سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ادھر لیاقت آباد چونا ڈپو کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا،تفتیش کے لیے دونوں نوجوان نامعلوم مقام پر منتقل۔