متحدہ اپنے بیانات حالات دیکھ کر بدل دیتی ہے ،مولا بخش چانڈیو

شائع 13 مارچ 2016 02:40pm

mualabuxchandio_imagae

ٹنڈوالہ یار:مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے حالات اور ضروریات دیکھ کر بیانات تبدیل کردیتی ہے، فاروق ستارنے صفائی کی بات کم اور ٹھکانے لگانے کی بات زیادہ کی ہے۔ جیلوں میں قیدیوں پر تشدد کا الزام انکی جھنجھلاہٹ کا عکاس ہے۔

ٹنڈوالہ یار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار پرکڑی تنقید کی،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ضرورت کے مطابق بیانات بدلتی رہتی ہے،فاروق ستار نے کراچی میں صفائی کی بات کم اور ٹھکانے لگانے کی بات زیادہ کی ہے، انہوں نے کہا کہ کیا آفاق احمد کی وفاداری بھی ہم نے تبدیل کرائی تھی۔

مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ صرف سندھ کے اداروں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے،،سندھ کے علاوہ باقی سب دودھ کے دھلے ہوئے ہیں۔مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی سپریم کورٹ کا حکم نہیں،حکومت سندھ نے آئی جی کے عہدے کیلئے اے جی خواجہ کا نام دیا تھا۔