الطاف حسین کے را سے تعلقات پر بیان قلمبند کرانیکی یقین دہانی
کراچی :مصطفٰی کمال اور ڈاکٹر صغیر سے ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نے ملاقات کی ہے، دونوں رہنما الطاف حسین کے را سے رابطوں پر ایف آئی اے کو بیان دینے کیلئے راضی ہوگئے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون دوپہر اچانک ڈیفنس خیابان سحر پر واقع مصطفٰی کمال کی رہائش گاہ پہنچے،میڈیا سوالات سے بچنے کیلئے شاہد حیات کی گاڑی کو بنگلے کے اندر ہی پارک کیا گیا،شاہد حیات گاڑی سے اترے تو ڈاکٹر صغیر نے باہر آکر انکا استقبال کیا۔
تقریباٰ بیس منٹ تک شاہد حیات نے ڈاکٹر صغیر اور سید مصطفٰی کمال سے ملاقات کی،ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے شاہد حیات کو آگاہ کیا کہ وہ الطاف حسین کے را سے رابطوں کے حوالے سے ایف آئی اے کو بیان دینے کیلئے رضامند ہیں، ذرائع کے کہنا ہے کہ جلد ایف آئی اے اس حوالے سے قانونی کاروائی کا آغاز کرے گی اور دونوں رہنماوں کا بیان قلم بند کیا جائے گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔