پنجاب :ہسپتالوں میں سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

شائع 13 مارچ 2016 03:08pm

shahbaz_image

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب نے دیہی و بنیادی مراکز صحت اور تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہمی کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کردی،شہباز شریف کہتے ہیں کہ طبی سہولتوں کیلئے وسائل میں پہلے کمی آنے دی نہ آئندہ آنے دینگے۔

لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ دیہی و بنیادی مراکز صحت اور تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں دکھی انسانیت کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

وزیراعلٰی نے بعض اضلاع میں ویکسی نیٹر کے فرائض کی ادائیگی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویکسی نیٹر کے فرائض میں ادائیگی میں تاخیر قابل برداشت نہیں،وزیراعلٰی نے شعبہ صحت میں متعین کردہ اہداف کے حصول کیلئے فوری فیصلے کرنے کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی،جبکہ اسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہمی کے نظام کو مرحلہ وار ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کیا۔