پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 85ہزار 264 ہوگئی،1770 افراد جاں بحق
فائل فوٹولاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 85ہزار264ہوگئی جبکہ1770افراد جاں بحق ہوئے۔
کورنا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، شہریوں اور تاجروں نے سبق بھلا دیا، احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ملک بھر میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 4ہزار688نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد85ہزار264ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 4جون بروز جمعرات کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید1972مریض سامنے آئےجبکہ41ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 1615،اسلام آباد میں 356 اور آزاد کشمیر میں کورونا کا ایک کیس رپورٹ ہواجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں37اوراسلام آباد 4مریضوں کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد32ہزار910ہوگئی جبکہ پنجاب میں31ہزار104افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں11ہزار373،بلوچستان میں5ہزار224،اسلام آباد میں3ہزار544، گلگت بلتستان میں824اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے285کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید82مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد1770ہوگئی۔
کورونا وائرس سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں607افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 555،خیبرپختونخوا میں 500،بلوچستان میں51،اسلام آباد میں38 اور گلگت بلتستان میں12 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 7 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 53ہزار366 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے 901 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ایک روز میں کورونا سے 1205افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 30 ہزار 128ہوچکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران20ہزار167کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4ہزار688افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 6لاکھ15ہزار511افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔