کورونا کی صورتحال پر وزیراعظم کا آج قوم سے خطاب کا امکان
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹواسلام آباد:کورونا کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب کا امکان ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کے آج کسی بھی وقت قوم سے خطاب کا امکان ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور کورونا اقدامات پر مشاورت، وفاقی بجٹ اور پارلیمنٹری سیشن پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں سے کورونا پر قوم کو اعتماد میں لینے پر مشاورت کی، اس کے علاوہ ترجمانوں کو آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق گائیڈ لائنز بھی فراہم کی گئیں۔
وزیراعظم عمران خان کا آئندہ 24گھنٹے میں قوم سے خطاب بھی متوقع ہے ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔