کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی پاسداری شروع
فائل فوٹوکراچی میں پولیس کے ایکشن کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس اوپیزکی پاسداری شروع ہوگئی ،مسافروں کی اکثریت بغیرماسک کے ہی سفرکررہی ہے ۔
حکومت سندھ نے 2جون کو ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کے بعد اندرون شہر پبلک بسیں چلانے کی مشروط اجازت دی تھی۔
گزشتہ روزایس او پیز کی خلاف ورزی پرڈرائیورز کیخلاف کارروائی کرکے نصف درجن سے زائد ڈرائیورز کو حراست میں لیا تھا جس کے بعد جمعے کے روزڈرائیورزاورکنڈیکٹرز کی جانب سے ایس او پیزکی پاسداری کی جانے لگی۔
بس ڈرائیورزکا کہنا ہے حکومتی احکامات پرپوراعمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
درسری جانب مسافراب بھی بغیرماسک کے ہی پبلک ٹرانسپورٹ کرسفرکررہے ہیں مسافرماسک نہ پہننے پرروایتی حیلےبہانے تلاس کرنا شروع کردیئے ۔
کراچی میں ٹریفک پولیس بغیرماسک کے بس چلانے والے ڈرائیورز کے چالان اوران پرجرمانہ عائد کررہی ہے ،سندھ میں عالمی وباء کورونا کے 36ہزارسے زائد کیس رپورٹ ہو چکے ہیں ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔