وزارت خارجہ میں ایک ہفتے کے دوران 5کورونا کیسز کی تصدیق

اپ ڈیٹ 07 جون 2020 02:06pm
فائل فوٹو

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے وزارت خارجہ میں ایک ہفتے کے دوران 5کورونا کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ اہلکاروں  کو قرنطینہ کردیا گیا ۔

 ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے وزارت خارجہ کے عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام پازیٹو کیسز والے لوگوں کو قرنطینہ کردیا گیا، کیسز آنے کے بعد متعلقہ ایس او پیز کا نفاذ بھی کردیا گیا ہے۔

  ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ   کورونا کیسز سامنے آنے پر وزارت خارجہ کم سے کم افرادی قوت پر کام کرے گا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ میں گزشتہ ہفتے کورونا کے  5کیسز سامنے آئے، ان میں 2افسران اور3 اسٹاف کے لوگ تھے۔