وفاقی وزراء سمیت 13اراکین قومی اسمبلی اور 4 سینیٹرز بھی کورونا کا شکار
فائل فوٹواسلام آباد:کورونا وائرس کے پارلیمنٹ کی راہداریوں پروار جاری ہیں،وزیرریلوے شیخ رشید ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب سمیت 13 اراکین قومی اسمبلی کورونا وائرس کا شکارہوگئےجبکہ 4 سینیٹرز بھی متاثرین میں شامل ہیں۔
اراکین پارلیمنٹ بھی کورونا وائرس سے نہ بچ سکے، وفاقی وزیرء سمیت اراکین قومی اسمبلی وسینیٹربھی کورونا کا شکارہوگئے۔
گزشتہ روزوزیرریلوے شیخ رشید احمد ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، مریم اورنگزیب اورطاہرہ اورنگزیب کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد تمام رہنماؤں نے خود کو اپنے گھروں میں قرطینہ کرلیا ۔
اسپیکر اسد قیصر، جے پرکاش اورجاوید حسنین متاثر ہوچکے ہیں ، سینیٹرمولابخش چانڈیو، سینیٹرعطاء الرحمان ، سینیٹر مرزا آفریدی سمیت 4سینیٹرکا ٹیسٹ بھی پازیٹوآیا ۔
اراکین ہی نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے ملازمین میں بھی کوروناوائرس کا شکارہورہے ہیں اب تک40سے زائد ملازمیں متاثر ہوچکے ہیں ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔