نیب ٹیم کے شہباز شریف سے سخت سوالات، شہباز شریف کا کیمرہ ہٹانےکا مطالبہ
فائل فوٹوآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ میں شہبازشریف سے نیب کی تحقیقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نیب ٹیم اور شہباز شریف کے درمیان سخت سوال و جواب ہوئے، شہباز شریف نے کیمرہ ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایک گھنٹہ 15منٹ تک نیب انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے موجود رہے۔
ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے دوران تفتیش کیمرے کی موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ شہبازشریف سے آمدن، لئے گئے قرضوں اور منی ٹریل کے حوالے سے متعدد سوالات کئے گئے جس میں سے وہ چند ایک کے جوابات دے سکے۔نیب ٹیم نے شہبازشریف کے خلاف اکھٹے کئے گئے اہم ثبوت بھی ان کے سامنے رکھے۔
شہباز شریف سے ان کی اہلیہ کو دئیے گئے گفٹ بارے بھی پوچھا گیا اور انہیں بتایا گیا کے پیسے کہاں سے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے۔شہبازشریف نے تمام ٹرانزیکشنز اور معلومات خود نوٹ بھی کیں۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو بتایا گیا کہ آپ کے خلاف 7ارب روپے کا ریفرنس تیار ہے۔اس پر کچھ کہنا چاہیں تو کہہ سکتے ہیں۔جس پر انہوں نے کہا کہ میں نے ایک روپے کی تنخواہ نہ لی، ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے شہباز شریف کی جانب سے دیے گئے جوابات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔اگر نیب ٹیم مطمئن نہیں ہوئی تو شہبازشریف کو دوبارہ طلب کیا جا سکتا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔