اسلام آباد:بارش سےمکان کی چھت گرگئی،6افراد زخمی

اسلام آباد :اسلام آباد کے علاقے شمس ٹاوٴن میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے چھ افرادزخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلسل بارشوں کی وجہ سے اسلام آباد کے علاقے شمس ٹاوٴن میں ایک بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی ،جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے ۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت انوری بی بی ، سکینہ ،روبینہ ، عبداللہ ، عبد الرحمان اور محمد جاوید کے نام سے ہوئی ہے زخمیوں کو فوری طور پرہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایک بچی کی ھالت نازک بتائی جاتی ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔