ملک بھرمیں طوفانی بارشوں اورسیلاب سےاب تک42 افراد جاں بحق
اسلام آباد:ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں اب تک بیالیس افراد افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ستر افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں اب تک بیالیس افراد افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ستر افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں گھروں کے تباہ ہونے کے باعث ہوئیں ہیں، طوفانی بارشوں کے باعث اب تک پچتہر گھر تباہ ہوئے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں اور کان حادثہ سے نمٹنے کے لئے بلوچستان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھار ٹی اور خیبر پختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی مل کر کام کررہی ہیں۔ این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ اورکزئی کان کے حادثہ کے نتیجہ میں ابھی تک مجموعی طور پر پانچ اموات ہوچکی ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد دس تک جا پہنچی ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔