'بجٹ میں غریب اور محنت کش طبقے کےلئے کچھ بھی نہیں ہے'
فائل فوٹوپاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے نئے آنے والے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ بجٹ میں غریب اور محنت کش طبقے کےلئے کچھ بھی نہیں ہے۔ آئندہ سال اور بھی سخت اور مشکل ہوگا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بجٹ میں بنیادی اور عوامی ریلیف کے شعبہ جات کو نظر انداز کرنے پرحکومت پر شدید تنقید کی۔
انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ حکومت منی بجٹ لا کر چور دروازے سے مزید ٹیکس لگائے گی۔
شہباز شریف نے سوال کیا کہ پی ایس ڈی پی اور ترقی اخراجات کہاں ہیں۔ جن سے روزگارملے اور ملک میں ترقی ہوگی ؟ حکومت 1050 ارب یا 27 فیصد رقم ٹیکس کے ذریعے جمع کرنے کا دعوی کررہی ہے،مگر یہ کیسے ہوگا؟ یہ نہیں بتارہی۔
انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں 701 ارب سے مزید کمی کرکے 650 کردیا گیا۔ کورونا وباء کی صورتحال درپیش ہے، ایسی صورتحال میں حکومت نے سماجی تحفظ کی رقم میں کٹوتی کردی ہے جبکہ کورونا کی آمد سے پہلے ہی گزشتہ برس زرعی پیداوار میں 2.9 فیصد کمی ہوچکی تھی۔ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 7.8فیصد کی بڑی کمی ہوچکی ہے جس کی کی بحالی کے لئے ٹیکس اور ڈیوٹیز میں کمی اور رعایت کی ضرورت ہے ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔