Aaj TV News

BR100 4,355 Decreased By ▼ -47 (-1.07%)
BR30 22,192 Decreased By ▼ -255 (-1.14%)
KSE100 41,767 Decreased By ▼ -407 (-0.97%)
KSE30 17,710 Decreased By ▼ -180 (-1%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 288,047 747
DEATHS 6,162 9
فائل فوٹو

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تعداد1لاکھ 48ہزار921ہوگئی جبکہ2839افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 4ہزار443نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد1لاکھ 48ہزار921ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 16جون بروزمنگل کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید2044نئے مریض سامنے آئےجبکہ55ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں 1740،اسلام آباد میں 288اورآزاد کشمیر میں کورونا کے16کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس  نے پنجاب میں 50 اوراسلام آباد میں5مریضوں کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد55ہزار878ہوگئی جبکہ سندھ میں55ہزار581افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں18ہزار472،بلوچستان میں8ہزار327،اسلام آباد میں8ہزار857، گلگت بلتستان میں1143اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے663کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید111 مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد2839ہوگئی۔

کورونا  سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں1081افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 853،خیبرپختونخوا میں 707،بلوچستان میں85،اسلام آباد میں83 اور گلگت بلتستان  میں17 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 13ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 89ہزار692 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے بیشتر مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے  2669افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد56 ہزار390ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران25ہزار015کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4ہزار443افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 9لاکھ22ہزار665افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔