اٹک میں پولیس کی کارروائی، گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد

اپ ڈیٹ 16 جون 2020 10:56am

اٹک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا سے پنجاب اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،  گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

اٹک میں تھانہ حضرو پولیس نے ایس ایچ او حاجی گلفراز کی نگرانی میں اطلاع ملنے پر  چھچھ انٹرچینج کے قریب کاررائی کی۔

ناکہ بندی کے دوران خیبرپختونخوا سے آنے والی کار کو روکا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی،   تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیورسے بے قابو ہو کر حادثہ کا شکارہو گئی، اسی دوران ڈرائیورگاڑی سے چھلانگ لگا کرفرارہو گیا ۔

پولیس نے گاڑی قبضہ میں لے کر خفیہ خانوں سے 3کلاشنکوف ،2رائفل ،25پسٹل اور26ہزارروند برآمد کرلئے ۔

 پولیس نے مقدمہ درج  کرلیااور علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی۔