Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

گندم اور چینی بحران،مسابقتی کمیشن سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے گندم اور چینی بحران کیس میں مسابقتی کمشن آف...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 04:35pm

لاہور ہائیکورٹ نے گندم اور چینی بحران کیس میں مسابقتی کمشن آف پاکستان سے جواب طلب کرتے ہوئے درآمد اور برآمد کا نوٹیفکیشن طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملک میں گندم چینی کی قیمتیں بڑھنے پر مسابقتی کمشن نے کوئی کاروائی نہیں کی۔ بحران پیدا کرنے والے مافیا کو طاقتور حلقوں کی حمایت حاصل ہے۔ عدالت گندم اور چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا حکم صادر کرے۔

عدالت نے نیب کی جانب سے رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر جواب جمع نہ کروایا گیا تو چئیرمین نیب کو بھی عدالت میں طلب کیا جا سکتا ہے۔

عدالت نے مسابقتی کمشن سے گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر جواب طلب کرتے ہوئے حکومت سے گندم اور چینی  کی درآمد اور برآمد کا نوٹفکیشن طلب کرتے ہوئے سماعت چوبیس جون تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div