Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

زرتاج گل کے 19 نکات

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل ایک بار پھر اپنے...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 08:02pm

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل ایک بار پھر اپنے  بیان کی وجہ سے چرچے میں آگئیں۔

اٹھارہ جون کو زرتاج گل نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نیوز کے پروگرام 'سچ کے ساتھ' میں شرکت کی۔جہاں میزبان انوار الحسن سے گفتگو کے دوران انہوں نےبتایا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کرونا (کورونا) وائرس  سے بچاؤ اور نمٹنے کے لئےکون کون سے اقدامات اٹھائے ہیں۔

 تاہم اسی گفتگو کے دوران انہوں نے کرونا وائرس کے سائنسی نام 'کووڈ 19' کا بھی مطلب بتا دیا۔

![19 پوائنٹس][1]

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ  'کووڈ 19 کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک میں کسی بھی طرح اپلائی ہوسکتے ہیں۔'

پروگرام کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور لوگ زرتاج گل پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ مذاق کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

ایک صارف نے میم شیئر کرتے ہوئے زرتاج گل پر طنز کرتے ہوئے لکھا 'زرتاج گل کے لیے تالیاں۔'

ذوہیب احمدنے ایک میم کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کچھ یوں کیا۔

[1]: https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2020/06/zartaj-300x180.jpg

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div