Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اکرم درانی درخواست ضمانت کیس:اسلام آباد ہائیکورٹ کی نیب کوآخری وارننگ

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیراکرم درانی کی درخواست ضمانت کیس میں...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 07:53pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیراکرم درانی کی درخواست ضمانت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کوآخری وارننگ دیتے ہوئے تحریری طورپرعدالت کوآگاہ کرنے کا حکم دے دیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سابق وفاقی وزیراکرم درانی کی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔

اکرام درانی نے عدالت کوبتایا کہ میرے وکیل بلوچستان میں ہیں وہ آج پیش نہیں ہوسکتے،جس پر نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کوبتایا کہ اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ہو چکے ہیں۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیئے کہ تحریری طورپرآپ عدالت کوآگاہ کریں،نیب کوآخری وارننگ دیتا ہوں،تحریری طورپرعدالت کوآگاہ کریں،نیب آپ کوگرفتارنہیں کرنا چاہتا،اب اس کیس کوسننے کی ضرورت نہیں۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div