پشاور: نوادرات اسمگل کی کوشش ناکام

شائع 14 مارچ 2016 12:57pm

peshawar

پشاور:پشاور سے سیکڑوں سال پرانی نوادرات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پشاور میں تھانہ ریگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور تاریخی نوادرات برآمد کرلیں جنہیں بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا۔ پولیس نے دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے پولیس کے مطابق نوادرات میں گھریلو اشیاء اور تینتیس نوادرات کے ٹکڑے شامل ہے جس میں عربی رسم الخط بھی کندہ ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔