سرفراز مرچنٹ کے تحفظات دور کرنیکی ہدایت

شائع 14 مارچ 2016 02:23pm

nisar_image

اسلام آباد:وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کو سرفرازمرچنٹ کے تحفظات دورکرنے کی ہدایت کر دی،چوہدری نثارکا کہنا ہے کہ سرفرازمرچنٹ کی عزت و احترام کو محلوظ خاطررکھا جائے۔

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے سرفرازمرچنٹ کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ناروا رویہ اپنانے کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو ان کے تحفظات اورشکایات دورکرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیرداخلہ نے ڈائریکٹرایف آئی اے انعام غنی کو سرفرازمرچنٹ سے رابطہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرفرازمرچنٹ کی حیثیت ایک گواہ کی ہے اور بطورگواہ انکی عزت و احترام کو برقراررکھا جائے، اس سے قبل منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم سرفرازمرچنٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے "را" کے ساتھ مبینہ تعلقات کے حوالے سے بیان دینے کیلئے پاکستان آنے سے انکارکردیا تھا۔