ملتان :میٹروبس کیخلاف تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ
ملتان :ملتان میں میٹرو بس کیخلاف تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے میں میٹرو روٹ پر چلنے والی بسوں کے ماڈلز کو توڑا گیا اور علامتی جنازہ بھی نکالا گیا۔
ملتان میں مدنی چوک کے قریب تاجروں نے میٹرو بس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائر نذرآتش کرکے روڈ بلاک کردی اور میٹرو کیخلاف شدید نعرے بازی کی،جبکہ مظاہرین نے بازار سے ملنے والی بسوں کے ماڈلز کو میٹرو روٹ پر رکھ کر علامتی طور پر توڑا اور میٹرو بس کا علامتی جنازہ بھی نکالا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مدنی چوک پر میٹرو بس کیساتھ ساتھ انڈر پاس بھی ضروری ہے،اس دوران مدنی چوک کو آنیوالی ٹریفک بھی معطل رہی،مظاہرین اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد منتشر ہوگئے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔